اسلام آباد(پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے جلد کمیٹی کے قیام کی ہدایت کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت سیاسی امور پر مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا، ن لیگ کے وزراء اور پارٹی رہنمائوں نے اجلاس میں شرک تکی، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں عدالتی کارروائی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر قانون نذیر تارڑ نے شرکاء کو آئینی امور پر بریفنگ دی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاستدان انصاف نہیں من پسند فیصلے چاہتے ہیں۔ دوسری جانب سیاسی معاملات نے ماحول آلودہ کر دیا ہے، ججوں کی عزت نہیں کی جائے گی تو انصاف کیلئے نہیں کہا جا سکتا، عدلیہ کی آزادی کے منافی قانون سازی نہیں ہو سکتی، جسٹس عمر عطاء بندیال کے ریمارکس۔