نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک شہر دنیا کا سب سے امیر ترین شہر ہے جس نے ٹوکیو، لندن اور ہانگ کانگ جیسے دوسرے بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ ہینلے اینڈ پارٹنرز کی ایک تحقیق کے مطابق مجموعی طورپر نیویارک شہر میں340,000 کروڑ پتی رہتے ہیں۔ نیویارک کے بعد شہر ٹوکیو290,000 کروڑ پتیوں کے ساتھ دوسرے امیر ترین شہر کے طور پر آیا۔ تیسرے نمبر کیلیفورنیا کا بے ایریا285,000 کروڑ پتیوں کے ساتھ، چوتھے نمبر پر لندن 258,000 کروڑ پتیوں کے ساتھ، پانچوں نمبر پر سنگا پور 240,000کروڑ پتیوں کے ساتھ، چھٹے نمبر پر لاس اینجلس205,000کروڑ پتیوں کے ساتھ، ساتویں نمبر پر ہانگ کانگ 129,000کے ساتھ، آٹھویں نمبر پر بیجنگ128,000 کے ساتھ، نویں نمبر پر شنگھائی127,000نمبر کے ساتھ، دسویں نمبر سڈنی126,900کے ساتھ جبکہ شکاگو 124,000کروڑ پتیوں کے ساتھ 11نمبر پر رہا۔