104ملین عیسائیوں کا ٹرمپ اور کملاہیرس کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

0
3

واشنگٹن( پاکستان نیوز) امریکی ریاستوں میں عیسائی مذہب کے ماننے والے لاکھوں افراد نے ماہ نومبر کے صدارتی انتخابات میں کسی بھی اْمیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا سب سے زیادہ نقصان ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ہو سکتا ہے۔ ایریزونا کرسچن یونیورسٹی کے ریسرچ سینٹر سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ بھر سے جو سروے کیا گیا اس کے مطابق تقریباً 104 ملین لوگوں نے اس الیکشن میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جن میں 41 ملین وہ مسیحی ہیں جو کبھی کبھار اور 32 ملین جو باقاعدگی سے چرچ جاتے ہیں۔ ایریزونا کرسچن یونیورسٹی کے صدر لین منسل نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار مسیحی لوگوں کا یہ رحجان دیکھنے کو ملا ہے کہ وہ اپنی مقدس کتاب بائبل کے فریم ورک سے یہ فیصلہ کریں کہ انہوں نے ووٹ کس کو دینا ہے یا بائیکاٹ کرنا ہے۔ سرکردہ محقق ڈاکٹر جارج برنا نے کہا کہ 32 ملین مسیحی جو باقاعدگی سے چرچ کی خدمات میں شرکت کرتے ہیں اس بار وہ دونوں امیدواروں کو ووٹ اس لیئے نہیں دینا چاہتے کیونکہ وہ دونوں نہ تو ملک کے لیئaے اور نہ ہی عیسائیوں کے لیئے فائدہ مند ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here