ملن کی پچیسویں تقریب رشتہ اتوا ر12 اپریل کو لانگ آئی لینڈ نیویارک میںہوگی، جمال محسن
نیویارک(پاکستان نیوز) سنگل مسلمانوں کی ملاقات کرانے والی اولین آرگنائزیشن millanus.com کی 25ویں تقریب رشتہ کی ڈسکائونٹ فیس کیساتھ رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ بارہ مارچ ہے، ملن کی آفیشل ویب سائٹ www.millanus.com پر تیزی کیساتھ رجسٹریشن جاری ہے، پرائیویسی کے مد نظر ملن کی تقریب رشتہ میں صرف سنگل اور ان کے فیملی ممبر لی رجسٹر کروا سکتے ہیں، مخصوص سوالات کیلئے Info@millanus.com یا 516-206-0490 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ملن ٹیم کے عتیق الرحمن قادری نے بتایا کہ مسلم تعلیم یافتہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں پانچ گھنٹوں کی اس تقریب میں شرکت کیلئے جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملن واحد سوشل آرگنائزیشن ہے جو گزشتہ تیرہ سالوں سے مسلمانوں کی سہولت کیلئے اسلامی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے سنگل مسلمانوں کی ملاقات ایک انتہائی خوبصورت ماحول میں کرواتی ہے، ملن کے ضیاء قریشی نے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ملن کی تقریب کا ایجنڈا اس طرح بنایا جاتا ہے کہ کوئی بھی فرد کسی بھی قسم کا دبائو یا نشان محسوس کیے بغیر دوسرے سنگل سے بلا جھجک ملاقات کر سکتا ہے، ملن کے والنٹیئر پوری تقریب کو انتہائی خوش اسلوبی سے آگے بڑھاتے ہیں۔ تقریب کا آغاز صبح گیارہ بجے سوشل آور سے ہوتا ہے اس کے بعد انفرادی تعارف، پھر لڑکے اور لڑکیوں خی گروپ میں ملاقات اور گفتگو کیلئے ملن کی رہنمائی شامل ہوتی ہے۔ تھوڑی تھوڑی دیر کی ملاقات میں لڑکے اور لڑکیوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور پسند آنے پر رابطہ معلومات کے تبادلے کرتے ہیں، ملن کے توسط سے اب تک تین ہزار سے زائد سنگل متعارف کروائے جا چکے ہیں۔