یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹم کی یکطرفہ کارروائیوں کی خبروں کی سختی سے تردید

0
438

 

نامعلوم عناصر کی جانب سے کمیونٹیز کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا رہا تھا

نیویارک (پاکستان نیوز)یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے یکطرفہ طور پر کمیونٹیز کے خلاف کارروائیوں کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے ، نامعلوم عناصر کی جانب سے مختلف ممالک میںکمیونٹیز میں خوف و ہراس پیدا کیا جا رہا تھا کہ کسٹمز کی جانب سے یکطرفہ کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کے دوران کمیونٹیز کے بے گناہ افراد کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جا رہا ہے ، کمیونٹی کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد امیگریشن اینڈ کسٹمز نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی کوئی کارروائیاں عمل میں نہیں لائی جا رہی ہیں ۔کمیونٹیز ایسی خبروں کو نظر انداز کرتے ہوئے امیگریشن ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کریں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here