نیو جرسی میں گرمی سے19 افراد ہلاک

0
4

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ریاست نیو جرسی میں شدید گرمی کی لہر سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق نیوجرسی کے محکمہ صحت کے کمشنر رینارڈ واشنگٹن نے بتایا کہ متعدد متاثرین ایسے گھروں میں مردہ پائے گئے جہاں ایئر کنڈیشننگ کا نظام موجود نہیں تھا، جبکہ دیگر افراد اپنے گھروں کے باہر، سڑکوں پر اور کھڑی گاڑیوں کے اندر مردہ پائے گئے۔امریکی نیشنل ویدر سروس کے مطابق شدید اور خطرناک گرمی سے متعلق انتباہات امریکا بھر میں تقریباً 16 کروڑ افراد پر محیط علاقوں میں جاری کیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here