نیویارک (پاکستان نیوز)کمیلا ہیرس گرفتار ہونےوالے پر امن مظاہرین کی رہائی کے لیے فنڈز دینے کے بعد مشکل میں پھنس گئی ہیں ، کمیلا ہیرس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کے جاری کردہ فنڈز سے ضمانت پانے والے مظاہرین میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تھی ، سنگین جرم میں ملوث شخص کی ضمانت کی وجہ بننے پر کمیلا ہیرس مشکلات سے دوچار ہو گئی ہیں ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کمیلا ہیرس کو فنڈز کے اجراح کے حالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔