وائٹ ہائوس کی جانب سے مہنگائی معاشی انڈیکس میں تنزلی کا دفاع

0
175

نیویارک (پاکستان نیوز)وائٹ ہائوس کی جانب سے ملک میں مہنگائی کی حالیہ لہر اور معیشت کے انڈیکس میں تنزلی کا دفاع کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے ریلیف پیکج سے شہریوں کی زندگی کو آسان بنانے میں کافی مدد ملی ہے ، مون مائوتھ یونیورسٹی کے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ امریکہ کے عوام کی صدر بائیڈن کی حمایت میں کمی آئی ہے صرف 42 فیصد لوگوں نے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جوکہ گزشتہ سروے میں 54 فیصد پر تھی ، اعدادو شمار کے مطابق اس میں 12 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے ، وائٹ ہائوس کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک میں معیشت کی صورتحال کووِڈ کے حوالے سے ایک سال پہلے کی نسبت زیادہ بہتر ہے لیکن ہمارے پاس بہت سا کام باقی ہے۔ہمیں دوسرے معاشی مسائل اور COVID پر اپنا کام جاری رکھنا ہے۔امریکی عوام کے لیے ریکارڈ مہنگائی سے پیدا ہونے والا خطرہ ‘عارضی’ نہیں ہے اور اس کی بجائے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ گروسری سٹور سے لے کر گیس پمپ تک، امریکی جانتے ہیں کہ افراط زر کا ٹیکس حقیقی ہے اور DC اب اس معاشی درد کو نظر انداز نہیں کر سکتا جو امریکی ہر روز محسوس کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here