شاعر و ادیب ڈاکٹرعبداللہ کے ساتھ ایک شام 7مارچ کو منائی جائے گی

0
137

 

ڈاکٹرعبداللہ اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی

نیویارک (پاکستان نیوز) طاہرہ حسین و اہلیان نیویارک کی جانب سے امریکہ میں اردو مشاعرہ کے بانی، معروف شاعر و ادیب ڈاکٹرعبداللہ کے ساتھ ایک شام 7مارچ کو شام چاربجے 87-10 Grand Avenue, Elmhurst, New York 11373 پر منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹرعبداللہ اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔1967میں اعلیٰ تعلیم کی غرض سے امریکہ آگئے۔یہاں انہوں نے جارج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ڈاکٹرعبداللہ نے برصغیر کی ادبی و ثقافتی روایت مشاعرہ کو امریکہ میں قائم کرنے میں نمایاں خدمات انجام دیں جس کو سراہتے ہوئے مختلف شہروں کی مختلف انجمنوں نے انہیں بہت سے اعزازت سے نوازا۔ اسی سلسلے میں نیویارک میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک شام منعقد کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کے چند ایک مشہور اشعار درج ذیل ہیں۔
کتاب زیست کوئی لکھ رہا ہے خنجر سے
ورق ورق پہ ہے زخموں کی سرخیاں بکھریں
وقت کے تپتے صحراو ¿ں میں دور سے جتنے دریا دیکھے
پاس آکر معلوم ہوا وہ ساری ریت کی لہریں تھیں
تقریب کی منتظم طاہرہ حسین نے کہا ہے کہ آئیے ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کی اردو زبان اور اردو مشاعرے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کریں۔ تقریب میں داخلہ بذریعہ دعوت نامہ ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here