لاہور(پاکستان نیوز) آئی جی پنجاب پولیس کو پیش کی جانیوالی پولیس رپورٹ میں 10 سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں کے حوالے سے لزرہ خیز انکشاف ہوا ہے، انسان نما درندوں ے شہر میں 108 جبکہ پنجاب بھر میں 668 کم عمر بچوں و بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ 4 بچوں اور 3 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق ساڑھے 5 ماہ میں 10 سال سے کم عمر بچوں و بچیوں کیساتھ زیادتی کے واقعات صوبائی دارالحکومت پہلے نمبر پر رہا۔ صوبہ بھر میں 668 کم عمر بچوں و بچیوں کیساتھ زیادتی کے واقعات رونما ہوئے۔ لاہور میں 68 بچوں کیساتھ بد فعلی، ایک کو قتل کر دیا گیا جبکہ شہر میں 41 کم عمر بچیوں کیساتھ زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں زیادتی کے 15 کیسز جعلی ثابت ہونے پر منسوخ کر دیئے گئے شہر میں کم عمر بچوں کیساتھ زیادتی کے 30 کیسز زیر تفتیش ہیں۔