جاپان میںبائیومیڈیکل انجینئرنگ مقابلے، پاکستانی طلباء کی تیسری پوزیشن

0
59

سکھر (پاکستان نیوز) جاپان میں منعقدہ بائیومیڈیکل انجینئرنگ مقابلے میں سلیم حبیب یونیورسٹی کراچی سے تعلق رکھنے والے طلبہ مرزا اریب بیگ زرش ماجد شیخ اور سیدہ فاخرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے میدان مار لیا۔اس روبوٹک مقابلے میں بھارت کی بھی چار ٹیمں شامل تھیں جبکہ مجموعی طور پر 10 ممالک کے طلبہ نے میں حصہ لیا ۔ بائیو میڈیکل انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے تینوں طلبہ نے ملکر ایک پروجیکٹ بنایا۔ جسے ‘روبوٹک گراسپر انٹیی گریٹڈ وتھ ہیپٹک فیڈ بیک میکنزم’ کا نام دیا گیا ۔تینوں طلباء نے ایک ایسا روبوٹ بنایا جو آپریشن کے دوران ڈاکٹر حضرات کی مدد کرتا ہے۔یہ روبوٹ کسی ٹیشو کو نقصان پہنچائے بغیر کٹ لگا نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس روبوٹ کے باوز ہیں جبکہ اس کے آگے روبوٹک گراسپر بھی لگا ہوا ہے اور ایک ہینڈ ویئر ڈیوائس بھی اس کے ساتھ منسلک ہے۔طلبہ کا یہ پروجیکٹ آئی ٹرپل ای ریجن کے 10 روبوٹکس کمپٹیشن میں پیش کیا گیا جہاں ان کی اس کاوش کو کافی سراہا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here