دنیا کی آبادی 8 ارب ہو جائیگی

0
224

نیویارک (پاکستان نیوز) اقوام متحدہ کی ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ کے مطابق اگلے ماہ نومبر میں دنیا کی آبادی 8 ارب نفوس تک پہنچ جائے گی۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے آبادی کے عالمی دن کے موقع اپنی ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ شائع کی ہے اور اس میں کہا ہے کہ 2023 تک بھارت چین کو پیچھے چھوڑ دے گا اور وہ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔اس موقع پراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ ہماری مشترکہ انسانیت کو تسلیم کریں اورصحت میں حیرت انگیز پیش رفتوں پرشکرگزار ہوں جس نے عمر میں اضافہ کیا اور زچہ وبچہ کی شرح اموات کو ڈرامائی طور پر کم کیا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انتونیوگوتریس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ ہمارے کرہ ارض کی دیکھ بھال کرنے کی ہماری مشترکہ ذمہ داری کی یاد دہانی ہے اور اس بات پرغور کرنے کا لمحہ ہے کہ ہم اب بھی ایک دوسرے کے ساتھ اپنے وعدوں سے کہاں پیچھے رہ گئے ہیں۔دنیا کی آبادی اس وقت 1950 کے بعد سے سب سے کم شرح سے بڑھ رہی ہے۔ یہ 2020 میں 1 فیصد سے بھی کم ہوگئی تھی۔ تاہم اقوام متحدہ کے تازہ ترین تخمینے سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی آبادی 2030 تک 8.5 ارب، 2050 میں 9.7 ارب اور 2080 کی دہائی تک 10.4 ارب تک بڑھ سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے اقتصادی و سماجی امور لیوڑین من نے کہا کہ عالمی آبادی میں اس تیزی سے اضافے کا مطلب یہ ہے کہ غربت، بھوک اور غذائی قلت کا مقابلہ کرنے کے لیے آگے بڑھنا زیادہ مشکل ہوگا۔لیوڑین من نے کہا کہ آبادی میں اضافے اور پائیدار ترقی کے درمیان تعلق پیچیدہ اور کثیرالجہت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here