امتیاز حسین کو صدمہ ، جواں سال بیٹے کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقا ل

0
342

خاتونِ جنت سنٹر، جرسی سٹی کے صدر چوہدری امتیاز حسین کے جواں سال فرزند احسن امتیاز ، سوموار کو اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے،انا للہ وانا علیہ راجعون

جرسی سٹی(پاکستان نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی جرسی سٹی کی معروف سماجی شخصیت ، خاتونِ جنت سنٹر، جرسی سٹی نیو جرسی کے صدر چوہدری امتیاز حسین کے جواں سال فرزند احسن امتیاز ، سوموار کو یہاں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مرحوم کی عمر 29سال تھی۔امتیاز حسین نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میںاپنے گھر پر ہی اپنے کمرے میں موجود تھا ، میری اہلیہ باہر گھر کا سامان لینے گئی ہوئی تہیں۔ وہ گھر واپس آئیں تو احسن کو آواز دی ، جواب نہ آنے پر کمرے میں گئیں تو بیٹا کرسی پر بیٹھا ہوا تھا۔ایمبولنس کو کال کی تو میڈیکل عملے نے کہا کہ بیٹا کا انتقال ہو گیا ہے۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی ، پاکستان تحریک انصاف کے مقامی قائدین و ارکان نے امتیاز حسین سے ان کے جواں سال بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں اور مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here