UBER کادیگر ٹیکسیوں کو بھی اپنی ایپ میں جگہ دینے کا فیصلہ

0
125

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کی معروف ٹیکسی سروس” اوبر” نے اپنے ڈرائیورز کی قلت کے باعث شہر کی دیگر ٹیکسیوں کو بھی اپنی ایپ میں جگہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے نیویارک کے شہری ایک ہی ایپ کے ذریعے تمام ٹیکسیوں تک رسائی حاصل کرسکیں گے ، اوبر کے اس اقدام سے پیلی ٹیکسیوں کو نئی لائف لائن مل سکے گی، جوکہ ایپ کی سہولت سے محروم ہیں، ”اوبر” کے ترجمان کونور فرگوسن نے ”دی پوسٹ” کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ مسافر دیگر ٹیکسیوں کو اتنا ہی کرایہ ادا کریں گے جتنا کہ وہ اوبر کی ٹیکسی کو کرتے تھے ، انھوں نے بتایا کہ شہر کی 1400 کے قریب ٹیکسیاں اس سروس سے استفادہ کر سکیں گی، اوبر کے سینئر نائب صدر برائے نقل و حرکت اور کاروباری آپریشنز ”اینڈریو میکڈونلڈ” نے دی پوسٹ کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ ٹیکسیوں کے ساتھ ہماری شراکت داری دنیا بھر میں مختلف نظر آتی ہے، اور ہم ٹیکسی سافٹ ویئر کمپنیوں CMT اور Curb کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں، جس سے ٹیکسی ڈرائیوروں اور تمام نیویارک والوں کو فائدہ پہنچے گا، سابق سٹی ٹرانزٹ سٹاف اور ٹیکسی پالیسی کے عہدیدار بروس شیلر نے ”دی پوسٹ” کو بتایا کہ یہ معاہدہ Uber اور کیب انڈسٹری دونوں کے لیے ایک ”تاریخی لمحہ” ہے اور اس معاہدے کو ترتیب دینے کا کریڈٹ میئر ایرک ایڈمز کی انتظامیہ کو جاتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here