ایران نے یورینیم منتقل کردیا تھا: روسی ماہرین

0
168

تہران( نیوز) چین اور روسی سیٹیلائٹ ماہرین نے کہا ہے کہ امریکی حملے سے ایک دن قبل ہی ایران نے یورینیئم منتقل کردیاتھا۔ ماہرین نے اس حوالے سے تصاویر جاری کردی ہیں۔ ان تصاویر کے حوالے سے دعوی کیاجارہاہے کہ ایران نے امریکی حملے سے قبل ایٹمی اثاثے منتقل کردیئے تھے ۔ روسی ذرائع کا دعوی ہے کہ امریکی طیاروں نے محض دھواں اڑانے کی مشق کی۔ ادھر ایک اعلی ایرانی سیاسی عہدیدار کے حوالے سے ترکیہ کی خبر ایجنسی ٹی آر ٹی نے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن نے ایران کو جوہری تنصیبات پر حملے سے پہلے آگاہ کر دیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے تہران کو بتایا کہ وہ مکمل جنگ نہیں چاہتا بلکہ صرف فردو، اصفہان اور نطنز پر ایک بار حملہ کرے گا۔ ایرانی ذریعے کے مطابق حملے سے پہلے تنصیبات کو خالی کر دیا گیا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here