نیویارک (پاکستان نیوز) چین نے امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی روک تھام نہ ہونے پر کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ تائیوان سے اسلحہ ڈیل کرنے اور بھاری ہتھیار فروخت کرنے سے باز رہے ، اگر یہ سلسلہ جلد نہ بند ہوا تو چین کارروائی کا اختیار رکھتا ہے ، واضح رہے کہ چین اور تائیوان کے درمیان آج کل اسلحے کی خریداری کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت امریکہ بھاری ہتھیاروں کی فروخت تائیوان کو کر رہا ہے ، چین کا موقف ہے کہ اسلحے کی اس طرح فروخت سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے ۔