حق میں 52 اور مخالفت میں 48 ووٹ آئے ،ذمہ داریاں بغیر خوف ادا کروں گی ، خاتون جج
واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سپریم کورٹ کی جج کے لیے نامزد کردہ ایمی کونی بیرٹ نے حلف اٹھا لیا۔وائٹ ہائوس میں تقریب ہو گئی ایمی نے کے کہا ہے کہ ذمہ داریاں بغیر خوف ادا کروں گی،تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخاب سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور کامیابی مل گئی، امریکی سینیٹ نے ایمی کونی بیرٹ کی نامزدگی کی توثیق کر دی جس کے بعد انہوں بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھا لیا۔سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران ایمی کونی بیرٹ کے حق میں 52 اور مخالفت میں 48 ووٹ آئے۔ ریپبلکن پارٹی کی ریب سوزن کولنز نے اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ دیا۔ایمی کونی بیریٹ کی تقریب حلف برداری وائٹ ہائوس میں ہوئی۔اس موقع پر ایمی کونی بیرٹ نے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں بغیر کسی خوف کے ادا کروں گی۔48 سالہ جج ایمی کونی بیرٹ، فیڈرل ایپیلٹ کورٹ کی جج تھیں اور انہیں صدر ڈنلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کی خالی نشست پر تعیناتی کے لیے نامزد کیا تھا۔