نوجوان کیخلاف کارروائی کے دوران اپنی جان کا خطرہ تھا ، اس لیے فائرنگ کی ، اہلکار
نیویارک (پاکستان نیوز) الانائے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ دنوں ایک 19 سالہ سیاہ فام نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے پولیس آفیسر کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے ، فائرنگ کے دوران سیاہ فام نوجوان کی گرل فرینڈ 20 سالہ طافرہ ولیمز بھی زخمی ہوگئی ، شکاگو ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق پولیس آفیسر نے اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاہ فام نوجوان کیخلاف کارروائی کے دوران اسی اپنی جان کا خطرہ تھا ، اس لیے اس نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی گرل فرینڈ زخمی ہوئی ۔