پاکستانی ماہر نفسیات ڈاکٹر فرح عباسی کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا

0
98

واشنگٹن ( پاکستان نیوز) پاکستانی امریکن ماہر نفسیات ڈاکٹر فرح عباسی کو امریکہ کی خواتین رہنمائوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فرح عباسی نے نفسیاتی مسائل کے علاج میں ایمان اور ثقافت کی افادیت کو تسلیم کرایا ہے۔امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر سردار مسعود احمد سمیت دیگر کی جانب سے ڈاکٹرفرح عباسی کو اعلیٰ اعزاز ملنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔واشنگٹن میں امریکی وزیر صحت کی میزبانی میں وومن آن دی فرنٹ لائنز، سیلیبریٹنگ ویمن فیتھ لیڈرز کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر فرح عباسی کو ایوارڈ دیا گیا۔مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں کام کرنے والی ڈاکٹر فرح عباسی نے کہا کہ ذہنی بیماریوں کے علاج میں مذہب اور سماجی پس منظر اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیتھ لیڈرز، کمیونٹی لیڈرز اور ماہر نفسیات کو مل کر کام کرنا چاہئے اور انہیں ایوارڈ اسی کام پر دیا گیا ہے۔ڈاکٹرفرح عباسی کا مزید کہنا ہے کہ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، اس کے لئے میں مشکور ہوں اور یہ میرے لئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here