شکاگو +نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک اور شکاگو کے 25فیصد کرایہ دار کورونا لاک ڈاﺅن کی وجہ سے اپنے مکانات اور دکانوں کے کرائے ادا نہیں کر سکیں ہیں ، معرو ف اخبار بلوم برگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا لاک ڈاﺅن کی وجہ سے مالک مکانوں کے ساتھ کرایہ دار بھی ابتر صورتحال سے دوچار ہیں ، کرایہ داروں کی اکثریت چار ماہ کا کرایہ دیئے بغیر رفو چکر ہو چکی ہے اور مالک مکان چار ماہ کا نقصان پورا کرنے کے لیے حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں ، نیویارک یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا کی وجہ سے 7لاکھ 35ہزار کے قریب نیویارک کے شہری اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ 5لاکھ سے زائد افراد بے روزگاری الاﺅنس لے چکے ہیں ۔