14 صدور فضائی حادثات میں جاں بحق

0
39

تہران(پاکستان نیوز) ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے بعد 1940 کی دہائی سے اب تک مختلف ممالک کے 14صدور المناک فضائی حادثات و واقعات میں ہلاک ہو چکے ہیں جن میں پاکستان، پیراگوئے، فلپائن، برازیل، عراق ، بولیویا، ایکواڈور، موزمبیق کے سربراہان شامل ہیں۔ ایرانی حکام نے20 مئی کو صبح ایرانی صدر اور وزیرخارجہ سمیت دیگر کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ اگر ماضی میں دیکھیں تو1940 سے اب تک پیش آنے والے فضائی حادثات و واقعات میں14صدور جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ان میں پاکستان کے چھٹے صدر محمد ضیا الحق کا طیارہ 17اگست1988 کو بہاولپور میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ 64برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔7 ستمبر1940کو پیراگوئے کے صدر ہوزیف فیلکس ایس ٹیگر یبیا شہر الٹوس میں طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔17مارچ1958کو فلپائن کے صدر ریمن49برس کی عمر میں شہر بالمبن سیبو میں طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ نیریوراموس، جنہوں نے مختصر عرصے کے لئے برازیل کے عبوری صدر کے طور پر خدمات انجام دیں،16 جون1958کو 69برس کی عمر میں فضائی حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کا ہوائی جہاز ریاست پارانا میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ18جولائی1967 کو برازیلین فوجی سربراہ اور صدر مارشل ہمبرٹوڈی ایلنکارکاسٹیلو برانکو کا ہوائی جہاز برازیل کے شہر فورٹالیزا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ انہوں نے 1964 کی فوجی بغاوت کے بعد پہلے آمر صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا تھا۔ عراق کے دوسرے صدر عبدالسلام عارف نے1958 کے انقلاب میں اہم کردار ادا کیا ان کا ہوائی جہاز13اپریل 1966 کو دارالحکومت بغداد میں حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے نتیجے میں وہ 45برس کی عمر میں جاں بحق ہو گئے۔27اپریل1969 کو بولیویا کے صدر رینے بیرنٹوس کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوا اس حادثے کے نتیجے میں وہ49 برس کی عمر میں چل بسے۔24مئی1981کو ایکواڈور کے33ویں صدر جیمی رولڈوس کا طیارہ حادثے کے نتیجے میں گر کر تباہ ہو گیا۔19اکتوبر1986 کو موزمبیق کے پہلے صدر اور فوجی کمانڈر سامورا مچل کا طیارہ جنوبی افریقہ کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here