زرد صحافت معاشرے کیلئے زہر قاتل:ہیلری کلنٹن

0
79

نیویارک(پاکستان نیوز) سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے زرد صحافت کو معاشرے کے لئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو صحافی یا میڈیا گروپ محض اپنے ذاتی مفادات کی خاطر افواہ ساز ادارے بن کر جھوٹ اور من گھڑت خبریں پھیلا کر معاشرے میں ہیجانی کیفیت پیدا کرتے ہیں دراصل یہی لوگ بدنام زمانہ ہیں جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی کے سکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں سابق ہائوس سپیکر نینسی پیلوسی کے ساتھ شرکا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور بگ ٹیک کمپنیوں کے ذریعے پھیلایا جانے والا جھوٹ جمہوریت کو نقصان پہنچاتا ہے۔ کئی میڈیا گروپس اشتہارات کی لالچ میں اپنا ضمیر اور قلم کی حرمت بیچ دیتے ہیں ان اداروں کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی کہ ان کا یہ کردار معاشرے میں زہر گھول رہا ہے۔ کانگریس کی سابق سپیکر نینسی پیلوسی نے کہا امریکی جمہوریت شدید مشکلات کا شکار ہے، حقیقت میں ہیلری سے روسی صدر ولادیمیر پوتن سب سے زیادہ خوفزدہ تھے جب تک سیاست سے ڈارک منی کو جڑ سے اکھاڑ نہیں پھینکا جاتا کسی بھی معاشرے میں صحیح معنوں میں جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی۔ دنیا میں ”قلم” برائے فروخت نہیں ہونا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here