کینیڈاکے میونسپل الیکشن میں 7پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب

0
197

اوٹاوہ(پاکستان نیوز) کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے میونسپل الیکشن میں7پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے سب سے بڑے صوبہ اونٹاریو کے میونسپل انتخابات میں کامیابی اپنے نام کرنے والے 7پاکستانی نژاد امیدواروں میں سیمرا علی، سیمی اعجاز، عادل خلقی، ملیحہ شاہد، ملیکہ اور ندیم محمود شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ٹورنٹو کی تاریخ میں پہلی بار ایک پاکستانی کینیڈین امیدوار عاصمہ ملک منتخب ہوئی ہیں۔ کینیڈا میں مقیم پاکستانی کینیڈین 21سالہ طالبہ ملائکہ غوث نے ٹورنٹو سکولز بورڈ آف ٹرسٹی کے انتخابات میں اپنے مدمقابل سات امیدواروں کو شکست دے کر میدان مار لیا۔ 22سالہ ملائکہ غوث پاکستان کے شہر گجرات سے تعلق رکھتی ہیں ان کے والد غوث ڈار المعروف ننھا بٹ کینیڈا میں مسلم لیگ ق کے صدر اور معروف بزنس مین ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ملائکہ غوث نے اپنی کامیابی کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں اپنے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے چار سالہ بطور سکولز بورڈ آف ٹرسٹی کی حیثیت سے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر نہ صرف اپنے دادا استاد منظور ڈار اور خاندان کا نام روشن کریں گی بلکہ پاکستان کے مثبت امیج کو بھرپور طریقہ سے نمایاں کریں گی۔ تقریب میں موجود کینیڈا کے ارکان پارلیمنٹ ڈولی بیگم، سلمیٰ زاہد خان، مسٹی ہنٹر، جان میکے، کونسلر گیری کرافٹ، ٹورنٹو کے میئر جان ٹوری اور کینیڈا کے وزیر بل بلیئر نے مبارکباد دیتے ہوئے ملائکہ ڈار کو کینیڈا کی سیاست میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا، پاکستان سے چیئرمین پنجاب ایجوکیشن ٹاسک فورس میاں عمران مسعود نے فون کرکے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے انہیںمبارکباد کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here