سٹیل سے10گنا مضبوط لکڑی تیار

0
113

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکی کمپنی انوینٹ ووڈ نے حال ہی میں ایک نئی اور مضبوط لکڑی متعارف کرائی ہے جسے سپر ووڈ کہا جاتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ لکڑی اسٹیل سے تقریبا دس گنا زیادہ مضبوط ہے، جبکہ اس کا وزن اسٹیل سے چھ گنا کم ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق انوینٹ ووڈ کمپنی کی بنیاد مٹیریل کے ماہر سائنسدان لیانگ بینگ ہو نے رکھی تھی۔ انہوں نے تقریبا دس سال پہلے لکڑی کو نئی شکل دینے کی تحقیق شروع کی۔ وہ یونیورسٹی آف میری لینڈ کے سینٹر فار میٹیریلز انویشن میں کام کرتے تھے۔ اب وہ ییل یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ انہوں نے لکڑی کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کے کئی جدید طریقے دریافت کیے۔انہوں نے ایک تجربے میں لکڑی سے لگنن نامی جزو کو جزوی طور پر ہٹا کر اسے شفاف بھی بنا دیا۔ لگنن وہ مادہ ہے جو لکڑی کو رنگ اور کچھ مضبوطی فراہم کرتا ہے۔تاہم، ان کی اصل کوشش لکڑی کو زیادہ طاقتور اور مضبوط بنانا تھی۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے سیلولوز پر کام کیا، جو پودوں کے ریشوں کا بنیادی جزو ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ پائے جانے والے قدرتی حیاتیاتی مادوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لئے ایک عمل کے ذریعے لکڑی کو کیمیائی کمپریسر میں رکھا جاتا ہے، پھر ہیٹ پریشر کے ذریعے اسے کمپریس کیا جاتا ہے تاکہ لکڑی کے خلیاتی ڈھانچے کو مسخ کر کے اسے نرم خلیات سے قوت بخش کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here