حکومتی منصوبے کیخلاف ہزاروں اسرائیلیوں کی ریلی، ذہنی معذور فلسطینی کی بلاجواز ہلاکت ایک المناک سانحہ ہے:نیتن یاہوکی گفتگو
غزہ، واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ضدی ڈیل میں امن کی کوئی بات نہیں، اسرائیلی خود مختاری امریکی قومی سلامتی کی تباہی ہے۔ انہوں نے کہا یکطرفہ طور پر فلسینطی اراضی پر اسرائیلی قبضہ خطے کے مستقبل کو خطرے میںڈال دے گا، امریکہ کا غرب اردن کے معاملہ پر تل ابیب کے ساتھ کھڑا ہونا تشویشناک ہے۔ دوسری جانب صہیونیوں نے 2فلسطینی خواتین کو قبلہ اول سے بیدخلی کا نوٹس دے دیا۔ فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ، اسرائیل تاریخی حقائق تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی میں زیادہ نمازی آئیں تاکہ سازشوں سے نمٹا جا سکے۔ اسلامی جہاد کے سابق سیکرٹری جنرل رمضان شلح انتقال کر گئے۔ تل ابیب میں گزشتہ رات مقبوضہ مغربی کنارے کے حصوں کو ملانے کے حکومتی منصوبے کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلیوں نے ریلی نکالی، مظاہرین نے اسرائیلی اور فلسطینی پرچم لہرا رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پلوسی نے کہا کہ یکطرفہ طور پر فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضہ خطے کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دے گا۔ دریں اثناءاسرائیلی وزیراعظم نے پولیس کے ہاتھوں ذہنی معذور فلسطینی شخص کی بلاجواز ہلاکت کو سانحہ قرار دیتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔