مہاراجہ سپر مارکیٹ میں غیر قانونی آتش بازی کی فروخت پر مالک گرفتار

0
394

نیویارک (پاکستان نیوز) لانگ آئی لینڈ ناسا کاؤنٹی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہکس ویل میں واقع مہاراجہ سپر مارکیٹ میں غیر قانونی آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے دکاندار کو حراست میں لے لیا ، پولیس کی جانب سے 265 ساؤتھ براڈوے پر واقع مہاراجہ فارمرز مارکیٹ میں کارروائی کی گئی ، جہاں پولیس اہلکاروں نے کھلے ڈبوں میں وافر مقدار میں آتش بازی کا سامان موجود ہونے پر کارروائی کی ، آتش بازی اور بم سکواڈ کے ذریعہ تمام آتش بازی کو ہٹا دیا گیا اور محفوظ طریقے سے محفوظ کرلیا گیا۔دکاندار سینتھل لکشمن پر آتش بازی کی غیر قانونی فروخت، دھماکہ خیز مواد کو غیر قانونی ذخیرہ کرنے اور دھماکہ خیز مواد کے بغیر لائسنس اور سرٹیفکیٹ فروخت کرنے کی دفعات عائد کی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here