مظاہرین کا الیگزینڈریا سے اسرائیلی جارحیت کو نسل کشی قرار دینے کا مطالبہ

0
50

نیویارک (پاکستان نیوز) نمائندہ الیگزینڈریا اوکیسو کورٹیز نے غزہ میں انسانی جانوں کے ضیاع کو قتل عام اور نسل کشی قرار دینے کے مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر چیخ اُٹھیں، مظاہرین کی بڑی تعداد بروکلین مووی تھیٹر کے باہر اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرنے میں مصروف تھی، نمائندہ اوکیسیو کورٹیز اپنے منگیتر رائیلی رابرٹس کے ساتھ شام پانچ بجے سینما سے نکل رہی تھیں تو ان کو متعدد مظاہرین نے گھیر لیا اور اسرائیل کی جنگ کو نسل کشی قرار دینے کا مطالبہ کیا جس پر نمائندہ اوکیسیو غصے میں آ گئیں، مظاہرین کا موقف تھا کہ نمائندہ اوکیسیو نے عوام میں کبھی اس بات کا اعلان نہیں کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کر رہا ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اوکاسیو کورٹیز غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو “نسل کشی” قرار دے ، اس کے جواب میں نمائندہ اوکیسو نے چہرے پر آئی فون رکھے شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here