نیویارک (پاکستان نیوز)کیئر میسوری نے مسلم مسافر کے ساتھ ہتک آمیز رویے پر ڈیلٹا ائیر لائن کیخلاف قانونی کارروائی اور تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق 27 فروری کو مسلم مسافر محمد جوکہ سینٹ لوئس لیمبرٹ ائیر پورٹ پر جہاز میں بورڈنگ کے لیے تلاشی کے آگے بڑھا تو سیکیورٹی آفیشل نے اس کو دوبارہ کاﺅنٹر پر چیک ان کرنے کو کہا جب محمد دوبارہ کاﺅنٹر پر چیک ان کے لیے پہنچا تو وہ وقت طلب کارروائی کے دوران اس کی فلائٹ نکل چکی تھی ، محمد نے ائیرلائن آفیشلز سے اس کی وجہ معلوم کی تو بتایا گیا کہ آپ کا مڈل نام محمد تھا اس لیے سیکیورٹی چیک کو یقینی بنایا گیا ، کیئر میسوری کے ایسو سی ایٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارون حمید نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد محمد کے نام سے سفر کرتے ہیں ، اس نام پر کسی کو ایس طرح فلائٹ میں بورڈنگ سے روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس پر کارروائی ہونی چاہئے۔