واشنگٹن (پاکستان نیوز)گرین کارڈ کا حصول آسان کرنے کے لئے امیگریشن حکام ایچ ون اور بی ویزا سسٹم کو مزید ماڈرن بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اس نئی امیگریشن پالیسی سے جہاں سٹارٹ اپ کمپنیاں یر ملکی ہنر مندوں کو آسانی سے نوکریاں دے پائیں گے وہیں گرین کارڈ حاصل کرنا بھی مزید آسان ہو جائے گا اس کا فائدہ وہ ممالک حاصل کر پائیں گے جہاں ہنر مند نوجوانوں کی اکثریت ہے۔ امریکی وزارت داخلہ نے ایچ ن بی ویزا رولز میں کئی تبدیلیاں کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ یہ اس کے 2023 کے ریگولیٹری ایجنڈے کا اہم حصہ ہے یہ دونوں ویزا کیٹگری ایک نان امیگرنٹ ویزا ہے جس کا استعمال امریکی کمپنیاں آئوٹ سورسنگ کے لیے کرتی ہیں۔ نئی امیگریشن پالیسیوں کا سب سے زیادہ فائدہ ایشیائی ممالک اٹھائیں گے۔