ڈپٹی شیرف ہیرس کاﺅنٹی ہیوسٹن ناصر عباسی کے اعزاز میں اقبال کھوکھر کا شاندار عشائیہ

0
457

حبیب جالب نہ صرف شاعر بلکہ ایک نظریہ ، ایک تحریک کا نام ہے ، آمروں اور انسانی حقوق کی پامالی کرنے والی طاقتوں کے آگے ان کا کلام آج بھی مشعل راہ ہے: ناصر عباسی

تقریب میں پولیس آفیسر سلیم ناصر، علمدارحسین شاہ(ایمی شاہ) ، ہمایوں شبیر، شہباز سید ، مجیب لودھی، پی ٹی آئی رہنما ضمیر خان اور بزنس مین دانش ملک نے شرکت کی۔

نیویارک(خصوصی رپورٹ) ڈپٹی شیرف ہیرسن کا¶نٹی ہیوسٹن (ٹیکساس) ناصر عباسی کے اعزاز میں اقبال کھوکھر چیئرمین حبیب جالب انٹرنیشنل نیویارک نے اپنے دوست ناصر عباسی کی نیویارک آمد پر اپنے آفس میں تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب دو حصوں میں تقسیم تھی۔ پہلے حصے میں اقبال کھوکھر نے اپنے آفس Credit4Biz.comمیں پاکستانی کمیونٹی اور اپنی تنظیم کے ساتھیوں کو مدعو کیا تھا جن میں پولیس آفیسر سلیم ناصر، علمدارحسین شاہ(ایمی شاہ) ، ہمایوں شبیر، پاک وطن ٹی وی کے شہباز سید ، پاکستان نیوز کے مجیب لودھی، پی ٹی آئی رہنما ضمیر خان اور بزنس مین دانش ملک کے علاوہ بھی چند لوگوں نے شرکت کی۔ پہلے سیشن میں ناصر علی عباسی کی بطور ڈپٹی شیرف پولیس میں شاندار خدمات کو سراہا گیا جس پر اس تقریب کے شرکاءنے فرداً فرداً اظہار خیال کیا اور ناصر علی عباسی اور ناصر سلیم کی بطور مسلمان پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔ ناصر عباسی نے حبیب جالب کو ان کی سیاسی جدوجہد اور ادبی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اقبال کھوکھر اور ان کی پوری ٹیم کو بھی سراہا کہ انہوں نے حبیب جالب کے کلام اور افکار کو امریکہ میں بھی زندہ کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے حبیب جالب کو نہ صرف شاعر بلکہ ایک نظریہ ، ایک تحریک کا نام دیا اور کہا ہے کہ آمروں اور انسانی حقوق کی پامالی کرنے والی طاقتوں کے آگے ان کا کلام آج بھی مشعل راہ ہے اور ہر جمہوریت پسند کو حبیب جالب کی اس ادبی تنطیم کا ممبر بننا چاہیے۔ اس کے بعد ناصر علی عباسی اور کمیونٹی کے دوستوں کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ کا اقبال کھوکھر نے ویلی سٹریم لانگ آئی لینڈ کے معروف ریسٹورنٹ ”دعوت خاص“ میں اہتمام کر رکھا تھا ۔ کمیونٹی کی معروف شخصیت بشیر قمر اور اینکر پرسن مریم چوہدری نے شرکت کی ۔ ایمی شاہ نے بھی ناصر عباسی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ کمیونٹی کے معروف بزنس مین کانگریس مین ٹام سوازی کی میزبانی کرنے والے ریاض کھوکھر نے بھی اقبال کھوکھر کے عشائیہ کو جوائن کیا جہاں کھانے کے دوران اور بعد میں گفتگو کا سلسلہ جاری رہا جس میں بشیر قمر نے ناصر عباسی کی امریکہ میں 20سالہ زندگی کے گزرے سنہرے دنوں اور موجودہ پولیس سروس میں اعلیٰ خدمات سرانجام دینے کا ذکر کیا۔ ان کے علاوہ اقبال کھوکھر نے اپنے دوستوں اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا جو ناصر عباسی کے اعزاز میں دئیے گئے اس پروگرام میں نہ صرف شریک ہوئے بلکہ اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا جس کے لیے اقبال کھوکھر نے اپنے سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here