ہبلی(پاکستان نیوز ) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ہبلی کے قریب بدار شنگی گاو¿ں میں واقع ایک گورنمنٹ سکول کی دیوار اور دروازوں پر کچھ لوگوں نے چاک سے ”پاکستان زندہ باد“ لکھ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق استاد اور طلبا جب سکول آئے تو سکول کی دیوار پر ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے درج دیکھ کر دنگ رہ گئے ، پاکستان کے حق میں نعرے دیکھ کر وہاں ہنگامہ برپا ہوگیا ،سکول انتظامیہ نے اس سلسلے میں مقامی تھانہ میں شکایت درج کرادی۔