جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر امریکی انصاف کے حصول کیلئے ہر امریکی متحد ہو جائے

0
214

 

مساویانہ سلوک کی بنیاد پر قائم مملکت میں نسل کشی کا یہ واقع مظہر ہے کہ ہم اپنے نظرئیے سے دور ہیں
وقت کا تقاضہ ہے کہ اس بدعت سے چھٹکارا پایا جائے، یو ایس سینیٹر ٹیمی ڈک ورتھ کا سینیٹ میں خطاب

شکاگو(پاکستان نیوز) ریاست الی نائے سے ڈیمو کریٹ سینیٹر تیمی ڈَک ورتھ نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہر امریکی مملکت کے قیام کی بنیادی روح مساویانہ سلوک، حقوق کی آزادی و بقاءکی جنگ میں متحد، ہو کر امتیازی سلوک کےخلاف جدوجہد کا حصہ بن جائے۔ ٹیمی ڈک ورتھ نے ان خیالات کا اظہار سینیٹ میں منی اپولس میں جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے تناظر میں کیا۔ انہوں نے اس موقع پر نسلی روئیے اور ماورائے عدالت و قانون اقدامات کو روکنے کیلئے Police Training And Independence ریویو ایکٹ کے مجوزہ قانون کی متفقہ حمایت و منظوری پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس قانون کے نفاذ سے مقامی قانونی نفاذ کی ایجنسیوں اور اہلکاروں کی ماورائے قانون کی چیرہ دستیوں، رنگ و نسل کی بناءپر منفی اقدامات اور نا انصافیوں پر مبنی حرکات سے امریکی عوام کو نجات ملے گی۔ نیز قانون کے مطابق عمل کرنےو الے عمال کو کمیونٹی کی بہتر خدمت و تحفظ کے مناسب مواقع اور ریاست و مملکت پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قانون کے نفاذ کے بعد کسی بھی شہری کو منصف و عدلیہ کی کارروائی کے بغیر محض رنگ و نسل و قومیت کی بناءپر سڑکوں پر سزا دینے کے رجحان کا خاتمہ ہوگا اور امریکہ کی تشکیل کے بنیادی نظرئیے، مساویانہ سلوک، حقوق کی آزادی اور بہترین انصاف کا تصور مستحکم ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here