دیوان ایونیو پر احتجاجی مظاہروں وہنگاموں کی آڑ میں شرپسندوں کی مجرمانہ سرگرمیاں

0
166

 

لکورشاپ، جیولری اسٹور لوٹنے اور متعدد دکانوں کے شیشے توڑنے کی وارداتیں
تجارتی وکاروباری کمیونٹی میں اضطراب،وارداتوں میں مقامی جرائم پیشہ افراد ملوث ہیں، رپورٹ

شکاگو(پاکستان نیوز)امریکہ بھر میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے تناظر میں پھوٹ پڑنے والے ہنگاموں کی لپیٹ میں ریاست الی نائے خصوصاً شکاگو ڈاﺅن، جنوبی شکاگو سمیت بیشتر کاروباری وتجارتی اداروں و آﺅٹ لیٹس کو لوٹنے اور تباہ وبرباد کر دینے کی قیامت خیزی کی آڑ میں شکاگو کے سب سے بڑے دیسی تجارتی مرکز دیوان ایونیو پر بھی مقامی جرائم پیشہ افراد نے مجرمانہ حرکات اور وارداتیں شروع کر دی ہیں۔جس کے باعث نہ صرف کاروباری وتجارتی حلقوں بلکہ مقامی کمیونٹی میں شدید اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے۔سوموار کے روز نامعلوم افراد نے دیوان ایونیو پر واقع ایک جیولری اسٹور اورLIQORاسٹور کو لوٹ لیا جبکہ رات کے اندھیرے میں متعدد دوکانوں کے شیشے توڑے جانے کی وارداتیں بھی ہوئیں۔پاکستان نیوز کے ذرائع کے مطابق وارداتیں کرنے والوں کا تعلق احتجاجی حلقوں یا افراد سے نہیں بلکہ مقامی عادی جرائم پیشہ افراد حالات کا فائدہ اٹھا کر یہ حرکات کر رہے ہیں۔ایک متاثرہ کاروباری نمائندے کے مطابق واردات کی اطلاع پر مقامی پولیس نے بھی غیر ذمہ داری کامظاہرہ کیا اور فون پر اطلاع دینے کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here