ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر

0
10

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت دوسری مدت صدارت کے 10 ماہ بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جو کہ 2021 میں عہدہ چھوڑنے کے بعد سے اب تک کے سب سے نچلے درجے پر ہے ۔ گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ماہ میں ریکارڈ کیے گئے گیلپ سروے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 36 فیصد رہ گئی ہے، ریپبلکنز کی حالیہ الیکشن میں ہار اور شٹ ڈان کے باعث صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح 36 فیصد ہے جبکہ 60 فیصد عوام نے جنوری میں وائٹ ہاس واپسی کے بعد ( ان کی کار کردگی کو نامناسب قرار دیا ہے، یہ شرح جولائی کے مقابلے میں ایک پوائنٹ کم ہے، حالانکہ سروے کے مطابق اس دوران ٹرمپ کی مقبولیت 40 سے 41 فیصد کے درمیان مستحکم رہی تھی۔ گیلپ سروے کے مطابق اگر چہ ڈیمو کریٹس کی بڑی تعداد ٹرمپ کی کارکردگی کو نا پسند کرتی ہے، لیکن ریپبلکنز اور آزاد ووٹرز میں بھی قبولیت کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے، اکتوبر کے آخر سے رپبلکنز کی حمایت 7 پوائنٹ گر کر 84 فیصد رہ گئی، جبکہ آزاد ووٹرز میں قبولیت 33 فیصد سے کم ہو کر اب 25 فیصد رہ گئی ہے۔ سروے کے مطابق جرائم سے متعلق ان کی پالیسی کو سب سے زیادہ 43 فیصد عوام نے سراہا ، 41 فیصد نے خارجہ پالیسی کو مناسب قرار دیا اور 39 فیصد نے ان کی تجارتی پالیسی سے اتفاق ظاہر کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here