ہارٹ اٹیک کے بعد مولانا طارق جمیل کا صحتیابی کا پیغام جاری

0
407

ٹورنٹو(پاکستان نیوز)کینیڈا میں ایک روز قبل ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل ہونے والے معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنی صحت کے حوالے سے پیغام جاری کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکانٹ سے ان کی تصویر اور پیغام جاری کیا گیا۔ ٹویٹر پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے، تین دن مزید اسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشااللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعائوں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے. تین دن مزید ہسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشااللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا. مزید دعاں کی درخواست ہے۔ مولانا طارق جمیل نے اپنے چاہنے والوں اور تمام لوگوں سے صحت یابی کیلیے مزید دعاں کی درخواست بھی کی ہے۔ دوسری جانب طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے بھی والد کی طبیعت کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ الحمدللہ ثم الحمدللہ والد محترم مولانا طارق جمیل صاحب اب بہت بہتر ہے، انہیں مزید تین روز ڈاکٹرز اپنی نگرانی میں رکھیں گے۔ یوسف جمیل نے بھی تمام لوگوں سے مولانا طارق جمیل کیلیے مزید دعاں کی درخواست کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here