اب ماسک لگا کر کھایا اور پیا بھی جا سکے گا ، نئے ماسک کی آمد

0
87

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں جلد نئے ماسک کی آمد آمد ہے ، جی ہاں ایک نئی طرز کے ماسک کو متعارف کروایا جا رہا ہے جس کو ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے کے دوران اور عام پبلک میں بھی اسی طرح استعمال کیا جا سکے گا ، اس خصوصی” نوز ماسک“ کے ذریعے آپ کھانا کھانے کے ساتھ مشروبات اور پانی بھی پی سکتے ہیں جبکہ اس دوران آپ کے ناک سے صرف صاف ہوا ہی اندر جائے گی اور باہر آئے گی ۔اس خصوصی نوز ماسک کو یورپی ممالک میں متعارف کروایا گیا ہے جبکہ جلد یہ امریکہ میں بھی دستیاب ہوگا لیکن ڈاکٹر فوسی سمیت طبی ماہرین کو دیکھنا ہوگا کہ یہ ماسک واقعہ ہی وائرس سے بچاﺅ میں مدد گار ہے یا پھر ایک فیشن ٹرینڈ کے طور پر استعمال ہو رہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here