واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر جوبائیڈن نے چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں چین کا دنیا کا طاقتور اور امیر ترین ملک بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ، بائیڈن نے کہاکہ 2021 میں جمہوریت کی جنگ بدل چکی ہے اور ہم اس کو جمہوری طریقے سے ثابت کریں گے ، چینی صدر مسٹر شی کی شخصیت بھی بالکل روسی صدر ولادی میر پوٹن کی طرح ہے جن کے جسم میں جمہوریت نام کی کوئی ہڈی نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ دنیا کے اس ہیجان آمیز دور میں جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی ہے ۔بائیڈن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ میری چینی صدر مسٹر شی سے بات چیت ہوئی ہے جس کا مقصد ہمیں مذاکرات کی صورت میں نہیں لینا چاہئے ، ہم نے واضح الفاظ میں چینی صدر کو بتا دیا ہے کہ جب تک آپ کے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند نہیں ہوں گی جمہوریت کو کوئی تقویت نہیں ملے سکے گی ۔