نیویارک (پاکستان نیوز) لانگ آئی لینڈ کی خاتون کورونا ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کرنے کے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون نے ڈیڑھ ماہ قبل کورونا ویکسین لگوائی تھی جس کے بعد اب اس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے ، میلینا روزن جوکہ ووڈ میئر سکول ڈسٹرکٹ میں سیکرٹری کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں نے بتایا کہ کورونا کی دو ویکسین لگوانے کے بعد مجھے امید تھی کہ اب میں ماسک کے بغیر دوبارہ معمول کے مطابق زندگی گزار سکتی ہیں اور ویکسین کے ڈیڑھ ماہ بعد میں نے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروایا تو پازیٹو آ گیا ہے ، خاتون نے بتایا کہ دوست کی والد کی وفات پر میموریل تقریب میں شرکت کے بعد انھیں دوبارہ سے کورونا کے اثرات محسوس ہوئے بعد میں معلوم ہوا کہ تقریب میں شریک دو رشتہ دار بھی کورونا وائرس کا شکار تھے۔