بائیڈن کا صدر بنناباعث سکون نئی شروعات ہونگی: یورپین کمیشن

0
102

برسلز (پاکستان نیوز ) یورپی رہنماﺅں نے نئے صدر جو بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے پر سکون کا سانس لیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کا دور صدارت یورپ اور امریکہ کے تعلقات کیلئے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین اور یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل نے برسلز میں پلینری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ارسلا واندر لین نے کہا آج کا دن اچھی خبر لایا ہے۔ امریکہ ‘واپس’ آگیا ہے اور یورپ اپنے پرانے اور بااعتماد اتحادی کے ساتھ ایک نئی زندگی کا آغاز کرنے کیلئے با لکل تیار ہے۔ یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل نے اپنے خطاب میں کہا آج کا دن انتقال اقتدار سے کچھ بڑھ کر ہے۔46 ویں صدر کی حیثیت سے جو بائیڈن کا حلف آج ان ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کی دوبارہ بحالی کا موقع ہے جنہیں گذشتہ 4 سال میں بہت نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر 5 ترجیحات کا ذکر کیا جن پر یورپ اور امریکہ ملکر کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا یورپ اور امریکہ میں اختلافات ہیں اور یہ اچانک معجزاتی طور پر ختم نہیں ہو جائیں گے۔اس موقع پر دیگر ممبران پارلیمنٹ نے بھی بحث میں حصہ لیا اور تقاریر کیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here