پاکستانی نژاد امریکی قانون ساز مریم خان پر عید کی نماز کے بعد حملہ

0
126

کنکٹی کٹ(پاکستان نیوز) کنکٹیکٹ سے منتخب پاکستانی نژاد امریکی قانون ساز مریم خان پر ریاستی دارالحکومت ہارٹفورڈ میں اہل خانہ کے ساتھ نماز عید کی ادائیگی کے بعد حملہ کیا گیا۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے اور حملہ بدھ کو ہوا جس کے نتیجے میں مریم خان کو معمولی زخم آئے ہیں۔مریم خان کنکٹیکٹ اسمبلی کی رکن اور ڈیموکریٹ سے تعلق رکھتی ہیں اور ریاست کی پہلی منتخب مسلمان رکن اسمبلی ہیں۔پولیس کے حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا کہ گرفتار شخص پر اگلے روز باقاعدہ الزامات عائد کردیے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘کنکٹیکٹ کے علاقے نیوبریٹن سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ اینڈریو ڈیسمونڈ کو ڈھائی لاکھ ڈالر بونڈ پر حراست میں رکھا جا رہا ہے، ان پر غیرقانونی رویہ، تشدد، امن کی خلاف ورزی اور پولیس کے کام میں مداخلت کے الزامات عائد کردیے گئے ہیں۔پولیس تاحال مریم خان پر حملے کے پیچھے مضمرات کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔ رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ حملہ ایک ایرینا اور کانفرنس سینٹر ایکس ایل سینٹر کے باہر تقریباً 11 بجے پیش آیا جہاں عید کی نماز ادا کی گئی تھی۔پولیس نے کہا کہ ملزم نے مریم خان تک اس وقت رسائی کی جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سینٹر کے باہر تصاویر لے رہی تھیں اور ملزم نے ان کے خلاف جملے بھی کسے۔این بی سی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملزم نے مریم خان کو مبینہ طور پر وہاں سے جانے نہیں دیا اور ان پر تشدد کیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم حملے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوا لیکن وہاں موجود ایک شہری نے اس کا پیچھا کیا اورقابو کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here