لوگوں کی بڑے شہروں سے نقل مکانی میں اضافہ

0
83

شہریوں کی بڑی تعداد بڑے شہروں سے نکل کر چھوٹے شہروں کی طرف کوچ کررہی ہے، موونگ اور سٹوریج کمپنی پوڈس کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بڑے شہروں نیویارک ، لاس اینجلس اور شکاگو کو چھوڑ کر لوگ جنوب مشرقی ریاستوں کے چھوٹے شہروں میں جا رہے ہیں، شہروں میں سب سے زیادہ منتقل ہونے والے 10 میں سے چار فلوریڈا میں ہیں، وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے شہری اپنے رہنے کا انتخاب کر رہے ہیں جس کی بڑی وجہ کرونا کی بجائے روز بروز بڑھتی مہنگائی ہے ،موونگ اینڈ سٹوریج کمپنی پوڈس کے اعداد و شمار کے مطابق بڑے شہروں جیسے نیویارک، شکاگو، لاس اینجلس اور واشنگٹن ڈی سی سے جنوب مشرقی ریاستوں جیسے فلوریڈا، نارتھ کیرولائنا، ساؤتھ کیرولائنا، ٹینیسی اور جارجیا کی طرف جا رہے ہیں جہاں گھروں کی قیمتیں تاریخی طور پر کم رہی ہیں اور جہاں فطرت زیادہ آسانی سے قابل رسائی ہے۔ملک پہلے کی نسبت زیادہ تیزی سے بدل رہا ہے ، پوڈز کے مطابق 2021 اور 2022 کے اوائل میں منتقل ہونے والے سرفہرست 10 علاقوں میں فلوریڈا، ٹیکساس، نیش وِل،ٹمپا بے، اوکالا،مرٹل بیچ، ناکس ویل، ٹی این، اٹلانٹا،آرلینڈو اور فینکس شامل ہیں جبکہ بڑے شہروں جہاں سے آبادی منتقل ہو رہی ہے ان میں لاس اینجلس، سان فرانسسکو، شکاگو،لانگ آئی لینڈ،سینٹرل نیو جرسی، سیٹل ، واشنگٹن ڈی سی،موڈیسٹو،ہڈسن ویلی اور فلاڈیلفیا شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here