کوئیر ڈالین میں 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے، 2 ہلاک، 6 لاپتہ

0
153

طیاروں کا ملبہ کوئیر ڈالین کی جھیل میں گرا ، سول ایوی ایشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

سان فرانسسکو (پاکستان نیوز) امریکہ کی شمالی مغربی ریاست ایڈاہو کے شہرکوئیر ڈالین میں 2 طیارے آپس میں ٹکرانے کے بعد جھیل میں گر گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 6 لاپتہ ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کوٹینائی کاﺅنٹی دفتر کی جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز ریاست ایڈاہو کے شہرکوئیر ڈالین کی جھیل کے اوپر فضا میں پیش آیا جہاں 2 طیارے آپس میں ٹکرانے کے بعد جھیل میں گر کر ڈوب گئے، حادثے کا شکار طیاروں سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ 6 دیگر افراد لاپتہ ہیں جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ دونوں طیاروں میں 8 مسافر اور عملہ سوار تھا لیکن ابھی تک ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کی گئی، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here