77 برس کے جوبائیڈن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تقریب میں شرکت کی
واشنگٹن(صباح نیوز)صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی زبان پھر پھسل گئی ، سابق نائب صدر خود کو جِل بائیڈن کا شوہر کہنے کے بجائے جوبائیڈن کا شوہر کہہ بیٹھے ، تاہم صدرٹرمپ کے مقابلے میں انکی مقبولیت اب بھی زیادہ ہے ، 77 برس کے جوبائیڈن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تقریب میں شرکت کی ، بائیڈن سکرین پر آئے تو اپنی بیوی کا نام لے کر یہ کہنے کی بجائے کہ وہ جل بائیڈن کے شوہر ہیں، یہ کہہ دیا کہ وہ جو بائیڈن کے شوہر ہیں، انہیں زبان پھسلنے کا احساس تک نہ ہوا اورغلطی درست نہ کی، مارچ میں بھی بائیڈن کی زبان اس وقت پھسل گئی تھی ، جوبائیڈن کی انہی غلطیوں کی وجہ سے صدرٹرمپ انہیں نیند میں دھت شخص کہہ کر پکارتے رہے ہیں، ری پبلکنزان کیخلاف اشتہاربھی جاری کرچکے ہیں۔