واشنگٹن(پاکستان نیوز) ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صدر ٹرمپ الیکشن پر اثر انداز ہونے کی سازش رچائیں گے لیکن انکی سازشی تھیوری کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا، امریکی عوام ٹرمپ کی ناقص حکمت عملی اور ناکام حکومتی اقدامات سے بددل ہو چکے ہیں، ٹرمپ کی کوشش ہے کہ وہ غیر قانونی اقدامات کے ذریعے آئندہ الیکشن ہر صورت جیتیں لیکن انکا یہ خواب اس بار پورا نہیں ہو گا اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن نتائج تسلیم نہ کئے تو ملٹری انہیں وائٹ ہاو¿س سے نکال باہر کریگی۔