نائب صدر کیلئے ڈیموکریٹ سیاہ فام خاتون کی نامزدگی متوقع

0
162

نیویارک (پاکستان نیوز)ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی 200 سیاہ فام خواتین ایکٹوسٹس نے جو بائیڈن کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ وہ کسی سیاہ فام خاتون کو نائب صدارت کے لیے نامزد کریں، مئی میں ان میں سے درجن بھر خواتین نے بائیڈن اور ان کی ٹیم کے ساتھ ٹیلی کانفرنس میں اپنا مطالبہ دہرایا، کئی تجزیہ کاروں کا خیال ہے جو بائیڈن کسی سیاہ فام خاتون کے ساتھ الیکشن لڑیں تو ان کی کامیابی کے امکانات بڑھ جائیں گے ، امریکی میڈیا میں جن سیاہ فام خواتین کو ممکنہ امیدوار کے طور پر دیکھا جارہا ہے ، ان میں کملا ہیرس، کیشا لانس بوٹمز، ویل ڈیمنگز، سوزن رائس اور اسٹیسی ابرامز شامل ہیں، کیلی فورنیا کی سینیٹر کملا ہیرس کا نام اس فہرست میں سب سے اوپر ہے ، سینیٹر بننے سے پہلے چھ سال تک وہ کیلی فورنیا کی اٹارنی جنرل رہیں، زیادہ ووٹوں والی ریاست سے تعلق اور فلائیڈ کی ہلاکت پر مسلسل آواز بلند کرنے کی وجہ سے انھیں بہتر امیدوار سمجھا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here