ووٹرز کی تصدیق کانظام مزید مضبوط ہو گیا

0
40

نیویارک(پاکستان نیوز) ووٹرز کے لیے تصدیقی سسٹم مزید مضبو ط ہو گیا ہے ، اس نئے سسٹم کے تحت ریاستیں اب Save پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے ووٹرز کی شہریت کی تصدیق کرسکتی ہیں ، سوشل سیکیورٹی نمبر کے نو ہندسوں کے بجائے آخری چار ہندے کافی ہوں گے، امریکہ کے انتخابات صرف امریکی شہریوں کے لیے مخصوص ہیں ، یہ اصلاحات امریکی صدر کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت کی گئی ہیں ، وفاقی ایجنسیوں نے 110ملین سے زائد درخواستوں کی مدد سے وفاقی فوائد کے لیے اہل افراد کی تصدیق کی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here