پاکستان میں دوہری شہریت والے افراد کے جج بننے پر پابندی کا بل جمع

0
8

اسلام آباد (پاکستان نیوز) غیر ملکی، دہری شہریت کے حامل اشخاص کے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں بطورجج تعینات کرنے پر پابندی اور توہین عدالت آرڈیننس منسوخ کرنے سے متعلق بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیئے گئے۔ جمیعت علماء اسلام کے نور عالم خان نے دو مجوزہ بل بطور پرائیوٹ ممبر جمع کرائے، آئینی ترمیمی بل میں آئین کے آرٹیکل 177، 193 اور 208 میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ بل میں کہا گیا کہ جن ججز کی دہری شہریت ہو وہ اپنے اصل ملک کے مفاد کو داؤ پر لگاتے ہیں، آئین کے تحت ججز کی ریاست سے وفاداری کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ نور عالم خان کے دوسرے بل میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت آرڈیننس کو منسوخ کیا جائے، آرڈیننس آئین سے مطابقت نہیں رکھتا اور مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here