افغانستان: مزید10 لاکھ افر اد بیروزگار

0
125

کابل (پاکستان نیوز) اعلیٰ ادارے کے مطابق افغانستان میں گزشتہ برس اگست میں طالبان کے اقتدار پر کنٹرول کرنے کے بعد سے تقریباً دس لاکھ افراد کی ملازمتیں ختم ہوچکی ہیں۔ سن 2021 کی تیسری سہ ماہی میں ہی پانچ لاکھ لوگوں کی ملازمتیں چلی گئیں۔افغانستان تعمیر نو کے امریکی خصوصی انسپکٹر جنرل (ایس آئی جی اے آر)نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ برس اگست میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرلینے کے بعد سے اب تک 900000 سے زیادہ افراد اپنی ملازمتوں سے محروم ہوچکے ہیں۔ایس آئی جی اے آر کے مطابق ملازمت سے محروم ہوجانے والی خواتین کا تناسب مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اور سن 2022کے وسط تک خواتین کی ملازمتوں میں 21فیصد تک کی گراوٹ ہونے کا خدشہ ہے۔طالبان کے اقتدار پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے افغانستان میں بے روزگاری کی شرح بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں بڑھتی ہوئی غربت نے بھی لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here