اسقاطحمل کے دفاع میں لوگ سڑکوں پر

0
119

واشنگٹن (پاکستان نیوز) اسقاط حمل کے حق کا دفاع کرنے کے لیے امریکا میں ہزاروں مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مظاہرے ایک ایسے وقت میں ہوئے جب اسقاط حمل کی حمایت کے پچاس سال قبل کے تاریخی فیصلوں پر نظرثانی کی تیاری کررہی ہے۔موبلائزیشن ڈے کے منتظمین کے مطابق ملک بھر میں تقریبا 400 اجتماعات منعقد کیے گئے، جن میں واشنگٹن، نیویارک، شکاگو، آسٹن اور لاس اینجلس میں بڑی ریلیاں شامل ہیں۔رائے عامہ کے حالیہ جائزوں کے مطابق اسقاط حمل کے حق کو امریکا میں آبادی کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ یہ ایک سماجی مسئلہ ہے جس نے جنوری 1973 میں رو بمقابلہ ویڈ کے تاریخی فیصلے کے بعد سے بڑی تقسیم کا سبب بنا ہے، جس نے امریکی خواتین کے حمل کو ختم کرنے کے حق کا تحفظ کیا تھا۔خواتین کی تنظیم الٹرا وائلٹ کی ایک اہلکار سونیا سیبو نے کہا کہ ہمارے منتخب رہ نما سپریم کورٹ کے ججز اور وہ کمپنیاں جو انسداد اسقاط حمل کے لیے فنڈز فراہم کرتی ہیں ہماری آواز سنیں گی۔سیبو نے اے ایف پی کو کہا کہ ہم کسی بھی قیمت پر اس لمحے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، چاہے سڑکوں پر مظاہری کریں یا منتخب عہدیداروں کے پاس اس کیخلاف درخواستیں جمع کرائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here