نیویارک(پاکستان نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد امریکہ سمیت دنیا بھر موجود کئی ممالک میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ۔ نیویارک میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ ایران پر غیر قانونی حملے پرسماجی و سیاسی تنظیموں کی بھرپور مذمت اور احتجاجی ریلیاں منعقد کی گئیں۔ بغداد میں امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ ہوا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات بھی ملیں۔ عراق میں روضہ جات پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں بھی روشن کردی گئیں۔ نیویارک ٹائمز سکوائر میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ مظاہرین نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ سرینگر لال چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔بیروت میں امریکی سفارت خانے کے باہر فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جبکہ روسی میڈیا کے مطابق سفارت خانے کی جانب تیزی سے بڑھتے ٹرک دیکھے گئے۔











